bol ne pemra ke ehkamaat hawa mein uradiye

بول ہیڈآفس لاہور منتقل کرنے کی تیاریاں۔۔

پپو نے بول نیوز کے حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ نئی انتظامیہ بول ہیڈآفس کو کراچی سے لاہور منتقل کرنے کی تجویز پر غور کررہی ہے، جیسا کہ سما نیوز کو کراچی سے لاہور منتقل کیاگیا ہے۔ پپو کے مطابق بول نیوز میں عنقریب کچھ بڑی تبدیلیاں ہونے جارہی ہیں۔۔ موجودہ ڈائریکٹر نیوز کو بہت جلد ہٹا کر نیا ڈائریکٹر نیوز لایاجارہا ہے جس کے لئے لاہور کے چینلز کے کچھ ڈائریکٹر نیوز سے بات چیت جاری ہے۔ پروگرامنگ ہیڈ کو بھی تبدیل کرکے نئی ہائرنگ کی جائے گی۔ پپو کے مطابق عمران خان اور پی ٹی آئی سے ہمدردی رکھنے والے تمام رپورٹرز اور اینکرز کو بھی جلد فارغ کیا جائے گا۔پپو کا مزید کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں ستمبر سے نظر آنا شروع ہوجائیں گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں