bol dispute for salary

بول میں آج بھی تنخواہوں کیلئے ہنگامہ آرائی۔۔۔

فورتھ فلور پر تنخواہوں کے لئے احتجاج کی خبر کے بعد بول انتظامیہ نے عمران جونیئر کے ویب پیج اور ویب سائیٹ کو پورے بول میں تو بند کردیا لیکن اس کے باوجود بول والاز کی محبتوں کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔ پپو کا کہنا ہے کہ آج دوپہر فنانس والوں کا ڈرائیورز کے ساتھ شدید جھگڑا ہوا جس کے بعد ایگزیکٹ سے گارڈز کی کمک بلائی گئی اور گارڈز نے جھگڑے کے دوران بیچ بچاؤ کرایا۔۔ پپو کے مطابق، ڈرائیورز نے بول ہیڈآفس کے باہر احتجاج بھی کیا اور پک اینڈ ڈراپ کے لئے چلنے والے وین بھی چلانے سے انکارکردیا۔۔ پپو نے بتایا ہے کہ آج کے جھگڑے کے بعد بارہ لوگوں کو نوکری سے نکال دیا گیا جب کہ دیگر کو یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ دس اپریل کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کردی جائے گی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں