بحران کا شکار بول مزید بحران کا شکار ہوگیا۔۔ ڈائریکٹرنیوز عارف محمود نے استعفا دے دیا۔۔ پپو کے مطابق ۔۔آج شام کراچی بیورو میں وہ کارکنوں کو سمجھانے کیلئے آئے اور کہا کہ حالات جلد بہتر ہوجائیں گے جس پر بیورو کے ایک رپورٹر سے تلخ کلامی ہوگئی۔۔ وہاں موجود لوگوں کا کہنا ہے کہ معاملہ ہاتھا پائی تک پہنچنے والا تھا لیکن وہاں موجود لوگوں نے بیچ بچاؤ کرادیا۔۔ جس کے بعد ڈائریکٹر نیوز اپنے کیبن میں آگئے، ریزائن دیا اور اپنا ضروری سامان اٹھا کر فوری گھر چلے گئے۔۔پپو کے مطابق انہوں نے بول کے واٹس ایپ نیوز گروپوں سے بھی خود کو نکال لیا۔۔ پپو کی اطلاع کے بعد جب عارف محمود سے حقائق جاننے اور ان کا موقف لینے کے لئے رابطہ کیاگیا تو ان کا فون مسلسل بند ملا۔۔
Facebook Comments