بول اور ایگزیکٹ کے سابق ملازمین نے واجبات کی عدم فراہمی پرکراچی میں ایگزیکٹ کے ہیڈآفس کے سامنے زبردست احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا دیا۔۔ ملازمین نے دن تین بجے سے رات آٹھ بجے تک ایگزیکٹ کو مکمل طور پر مفلوج کردیا۔ ملازمین نے بول کی گاڑیوں کی آمد رفت روک دیا جب کہ روڈ بلاک کردیا۔۔ ایگزیکٹ کے مین گیٹ کے سامنے گھنٹوں تک دھرنا دیاگیا اس دوران بول انتظامیہ کئی گھنٹے آفس میں محصور رہے۔ اس دوران ایگزیکٹ انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین سے تین بار مزاکرات کئے گئے جو ناکام رہے سابقہ ملازمین کا ایک ہی موقف تھا جب تک ہمارے واجبات نہیں دیے جاتے دھرنا جاری رہےگا تاہم رات گئے بول انتظامیہ کی جانب سے دھرنے میں موجود 56 بول متاثرین کو ایک ہفتے میں واجبات کی ادائیگی کی یقین دہانی پر دھرنا ختم کردیاگیا۔

Facebook Comments