کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر خلیل احمد ناصر اور جنرل سیکریٹری نعمت خان نے بول نیوزانتظامیہ کی جانب سے ایگزیکٹیو پرڈیوسر ساحربلوچ کے ساتھ بدتمیزی اورانہیں جبری برطرف کرنے کی شدیدمذمت کرتے ہوئے بول نیوز کے مالکان سے کہا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں، غیر منصفانہ فیصلہ واپس لیں اورصحافی سے بدتمیزی کرنے والے فرد کو فوری برطرف کریں۔اس سے قبل بول نیوزکےکنٹرولرنیوزرضوان اعوان کے ساتھ بھی بدتمیزی کا واقعہ پیش آچکا ہےجس پر انہوں نے احتجاجا استعفیٰ دے دیا تھا۔۔ اپنے ایک بیان میں کےیوجے دستور کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ بول نیوزمیں جبری برطرفیوں کا سلسلہ فوری روکا جائے اور برطرف کارکنوں کو بحال کیا جائے۔بصورت دیگر بھرپور احتجاجی تحریک شروع کی جائے گی۔
Facebook Comments