news one mein jabri bartarfian jaari

بہت جلد واجبات کلیئر کردینگے، نیوزون انتظامیہ۔۔

 سینئر نائب صدر محمد منصف کی قیادت میں کے یو جے دستور کے وفد نے آج نیوز ون کی منیجنگ ڈائریکٹر شاہد جاوید سے ملاقات کی ہے۔ وفد میں جنرل سیکریٹری کے یو جے دستور نعمت خان اور رکن گورننگ باڈی طلعت محمود بھی شامل تھے۔ کے یو جے دستور کے رہنماوں نے شاہد جاوید پر زور دیا کہ نیوز ون کی انتظامیہ باقی شہروں کی طرح کراچی میں بھی تمام واجبات فوری طور پر ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزون کی انتظامیہ جس طرح تنخواہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ واجبات کلیئر کررہی ہے وہ لائق تحسین ہے۔ جنرل سیکرٹری کے یو جے دستور نعمت خان نے کہا کہ صحافی میڈیا کے اداروں کو اپنا ادارہ تصور کرتے ہیں اور ہر صورت میں مالکان کے ساتھ کھڑے ہوتے لیکن پورا ماہ کام کرنے پر ان کو یہ حق ہے کہ ان کو تنخواہ وقت پر ملے۔ نیوز ون کی انتظامیہ نے جس طرح مسائل کے حل پر پیش رفت کی ہے وہ خوش آئند ہے۔ اگر تنخواہیں وقت پر ملیں تو صحافی اور انتظامیہ چینلز کی بہتری کے لیے کام کرسکتے ہیں کیوں کہ مالکان کے ساتھ ساتھ ملازمین کا مفاد بھی اداروں کی ترقی سے وابستہ ہے۔ اس موقع پر نیوز ون کے ایم ڈی شاہد جاوید نے کہا کہ نیوز ون انتظامیہ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود تنخواہوں کا مسئلہ بڑی تیزی سے حل کررہی ہے اور بہت جلد کراچی کے ملازمین کے تمام واجبات کلیئر ہوجائیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں