blackmailer journalists in karachi

کراچی میں بلیک میلر صحافیوں کا راج۔۔۔

کراچی میں نام نہاد صحافیوں کا ایک گروپ ٹریفک پولیس اہلکاروں کو بلیک میل کرنے میں سرگرم ہوگیا جو کہ مختلف ٹریفک سیکشن پر جاکر اپنے آپ کو صحافی ظاہر کرکے بھتہ طلب کرتے ہیں نہ ملنے پر ایس ایس پی ٹریفک سمیت اعلیٰ حکام کو غلط بیانی کرکے اہلکار وں کو معطل کرادیتے ہیں۔۔ ان خیالات کا اظہار قائد آباد ٹریفک سیکشن کے معطل ہونے والے رکارڈ کیپر نیاز حسین نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا  انہوں نے بتایا کہ چند روز قبل علاقے میں گھومنے والے نام نہاد صحافیوں کے گروپ نے مجھ سے بھتہ مانگا جس کو میں نے 500روپے دیئے جس پر مذکورہ صحافیوں نے مجھے و ہ رقم واپس کرتے ہوئے وڈیو بنا لی اور اعلیٰ حکام کو واٹس اپ کے ذریعے ارسال کردی۔جس پر ایس ایس پی ٹریفک ملیر نے مجھے معطل کردیا ۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ایس ایس پی ٹریفک ملیر طاہر نورانی نے بتایا کہ مذکورہ اہلکار نیاز حسین کی انکوائری بٹھادی گئی ہے اور جس کی بھی غلطی نکلی کارروائی کی جائے گی ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں