do sahafi cyber crime se insaaf se mehroom

بلیک میل کرنے والی خاتون اینکر گرفتار۔۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے نازیبا ویڈیوز کے ذریعے سرکاری افسران کو بلیک میل کرنے والی  خاتون اینکر  کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں چھاپہ مار کر حنا محمود نامی خاتون کو گرفتار کیا۔ خاتون پر الزام ہے کہ وہ نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کے ذریعے مختلف اداروں کے افسران کو بلیک میل کرتی تھی۔ اس کے خلاف وفاقی اداروں کے بعض افسران کی جانب سے ایف آئی اے کو کارروائی کیلئے درخواست دی گئی تھی۔ ملزمہ کے موبائل فون سے درجنوں نازیبا ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔اطلاعات کے مطابق بلیک میل کرنے والی خاتون اینکر سیون نیوز، نائنٹی ٹو نیوز میں میزبانی کرچکی ہےاور اطلاعات کے مطابق ان دنوں پی این این سے منسلک ہے، خاتون اینکر کے خلاف ایف آئی نمبر ایک سو بہتر بٹا دوہزار اکیس درج کی گئی ہے، جس میں پیکا ایکٹ کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں