کراچی پولیس نے صحافت کی آڑ میں پولیس والوں اور عوام کو دھمکیاں دینے،انہیں ہراساں کرنے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں میں ملوث تین جعلی صحافیوں کو گرفتارکلیا۔۔ ایس ایس پی سٹی شبیراحمد سیٹھار کے مطابق ملزمان کو تھانہ گارڈن کی حدود میں اسنیپ چیکنگ کے دوران گرفتارکیاگیا۔ملزمان خود کو رائل نیوز چینل کا رپورٹر ظاہر کرکے لوگوں کو دھمکیاں/ ہراساں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کرنے کی کوشش کر رہے تھے,، گرفتار ملزمان میں محمد اکبر، اسلام اللہ اور محمد رضوان شامل ہیں۔ملزمان سے لوگوں کو ہراساں اور بلیک میل کرکے بٹوری ہوئی رقم تیرہ ہزار سے زائد نقد، تین موبائل فون ، میڈیا کے دو مائیک، میڈیا کے جعلی کارڈز اور دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔۔ ملزمان اس سے قبل گزری تھانہ کی حدود میں گیسٹ ہاؤس پر ایک فیملی کو بلیک میل کرنے میں بھی ملوث ہے۔۔ ملزمان اس سے قبل علاقہ تھانہ قائدآباد کی حدود میں واقع ایک کلینک پر ڈاکٹر کو بلیک میلنگ میں بھی ملوث ہے۔۔ایس ایس پی سٹی کے مطابق ملزمان شہر بھر میں خود کو رائل نیوز کے رپورٹرز ظاہر کرتے اور ان کی وڈیوز بنا کر لوگوں کو دھمکیاں/ ہراساں اور دیگر غیر قانونی سرگرمیاں کیا کرتے تھے۔ملزمان پہلے بھی کئی مقدمات میں گرفتار ہوچکے ہیں۔۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔۔
