وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے سوشل میڈیا پر حکومت کے خلاف الزامات لگانے والے صحافیوں کو جیل بھجوانے کا اعلان کردیا۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں فواد چوہدری نے کہا کہ بعض دو ٹکے کے نام نہاد صحافیوں نے اپنا یو ٹیوب چینل مشہور کرانے کا طریقہ یہ اختیار کیا ہے کہ وزراءاور باعزت لوگوں پر الزامات لگائیں کیونکہ کسی نے کچھ نہیں کہنا، اس طریقے سے ان کو hits مل جائیں گے ، ایسے لوگوں کی نہ اپنی کوئی عزت ہے نہ وہ دوسرے کی سمجھتے ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کو فعال کیا گیا ہے، انشااللہ جلد ایک بڑا بلیک میلر گروپ جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہو گا، ان کے پیچھے کون لوگ ہیں پہچانے جا چکے ہیں ، انتظار کیجئے مکمل کہانی سامنے آئے گی۔
Facebook Comments