adakar ko zaati haisiat mei adalat paish hone ka hukum

بیویوں کو دوسری شادی کا خوف ہونا چاہیئے، منیب بٹ۔۔

معروف اداکار منیب بٹ نے کہا ہے کہ خواتین کو اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رکھتے ہوئے شوہر کو زیادہ سے زیادہ محبت اور توجہ دینی چاہیے۔ حال ہی میں منیب بٹ نے ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی، شو کے دوران میزبان ندا یاسر نے منیب بٹ سے ان کے خوف اور فوبیا کے بارے میں پوچھا جس پر اداکار نے ندا یاسر سے ہی سوال کرلیا کہ آپ ہمیں بتائیں کہ آپ کو سب سے زیادہ خوف کس بات کا ہوتا ہے؟منیب بٹ کے پوچھنے پر ندا یاسر نے کہا کہ ’مجھے ہر وقت اپنے شوہر کی دوسری شادی کا خوف رہتا ہے۔ندا یاسر کے جواب پر ردّعمل دیتے ہوئے منیب بٹ نے کہا کہ ’یہ ڈر تو ہونا چاہیے، یہ ڈر تو ہر خاتون میں ہونا چاہیے تاکہ اس خوف سے وہ اپنے شوہر کا زیادہ سے زیادہ خیال رکھ سکے۔منیب بٹ نے مزید کہا کہ ’خواتین کو اپنے شوہر کاخیال رکھنا چاہیے اور اُنہیں اتنی محبت دینی چاہیے کہ وہ دوسری شادی کے بارے میں سوچ ہی نہ سکیں۔واضح رہے کہ 29 سالہ منیب بٹ کی شادی 2018ء میں 22 سالہ ایمن خان سے ہوئی تھی اور اس جوڑی کی ایک بیٹی بھی ہے۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں