حال ہی میں شادی کے بندھن میں بندھنے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی شوخ و چنچل اداکارہ اشنا شاہ نے کہا ہے کہ بیویوں کو اپنے شوہروں کے موبائل چیک کرنے چاہئیں۔اداکارہ اشنا شاہ ایک نجی ٹی وی شو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے شادی شدہ زندگی کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میزبان کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا بیویوں کو اپنے شوہروں کے موبائل فون چیک کرنے چاہئیں؟ جس پر انہوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ جی ہاں کیوں نہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ اگر شوہر ٹھیک ہے اور اہلیہ کیساتھ بے وفائی کا ارادہ نہیں رکھتا تو انہیں اپنا موبائل فون اہلیہ سے چھپانے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی۔اشنا نے کہا کہ اس دنیا میں کچھ انسان ایسے بھی ہوتے ہیں جن سے اگر بیویاں موبائل فون کسی سے بات کرنے کیلئے بھی مانگ لیں تو ان کا پہلا جواب ہوتا ہے کہ تمہیں کیا کرنا ہے، یہی نہیں اگر کبھی انہیں موبائل فون دینا بھی پڑ جائے تو خود اس کا لاک کھول کر اہلیہ کے ہاتھ میں پکڑاتے ہیں نہ جانے اتنی سی دیر میں کیا چیز چھپاتے ہیں۔اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ میں تو اللہ پاک کا شکر ادا کرتی ہوں کہ میرا شوہر ایسا نہیں، اْس نے تو اپنے موبائل فون پر میری فیس آئی ڈی لگا رکھی ہے، جس وقت چاہوں شوہر کا فون چیک کر سکتی ہوں لیکن خاوند پر یقین ہے اس لیے کبھی فون چیک کرنے کی نوبت ہی نہیں آئی۔
بیویاں شوہروں کے موبائل چیک کریں، اشنا شاہ۔۔
Facebook Comments