biwian apne shohro ko khud afairs ki ijaazat deti hein

بیویاں اپنے شوہروں کو خود افیئرز کی اجازت دیتی ہیں، خاتون اینکر۔۔

سابق نیوز اینکر فرح اقرار نے دعویٰ کیا ہے کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں اور ان کی بیویاں بھی انہیں ایسا کرنے کی اجازت دے دیتی ہیں۔فرح اقرار نے حال ہی میں رابی پیرزادہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوہر کی ایک سے زائد شادیوں سمیت مردوں کی زائد شادیوں پر کھل کر بات کی۔دوران پروگرام انہوں نے اس تاثر کو مسترد کیا کہ انہیں نہیں لگتا کہ ان کے شوہر کی دونوں بیویاں ان کے خلاف ہوگئی ہیں، وہ ایسی غلط اور منفی سوچ ہی نہیں رکھتیں۔انہوں نے بتایا کہ آج کل ان کے شوہر اپنی دونوں بیویوں اور بیٹے کے ہمراہ بیرون ملک دورے پر ہیں لیکن انہیں اس سے کوئی مسئلہ نہیں۔فرح اقرار کا کہنا تھا کہ جب انہوں نے ٹی وی میزبان اقرار الحسن سے دوسری شادی کی تو ممکن ہے کہ ان کے شوہر کی پہلی بیوی کو برا لگا ہو لیکن انہیں شوہر کی تیسری شادی سے کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ جب خدا نے مرد کو ایک سے زائد شادیوں کی اجازت دی ہے تو وہ انہیں روکنے والی کون ہوتی ہیں؟ فرح اقرار نے ایک بار پھر کہا کہ اگر ان کے شوہر چوتھی شادی بھی کرنا چاہیں گے تو انہیں کوئی مسئلہ نہیں ہوگا۔ان کے مطابق مرد کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ ایک سے زائد شادیاں کرے اور ان کی یہ بھی خواہش ہوتی ہے کہ خواتین ان کے ارد گرد ہوں۔فرح اقرار نے محتاط انداز میں کہا کہ جن مردوں کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے غیر ازدواجی تعلقات چل رہے ہوتے ہیں اور انہیں اپنی بیویاں ہی افیئرز کی اجازت دیتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ ان کی بات بہت سارے افراد کو بری لگے لیکن سچ یہی ہے کہ جن کی ایک ہی بیوی ہوتی ہے، ان کے افیئرز چل رہے ہوتے ہیں۔فرح اقرار کے مطابق بیویاں ہی اپنے شوہروں کو کہتی ہیں کہ گرل فرینڈ رکھ لو، افیئرز کرلو لیکن گھر میں دوسری بیوی نہیں لانا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں