بیوی شوہر کو بچے دے اتنا ہی کافی ہے، اداکارہ صدف کنول۔۔

معروف اداکارہ و سپر ماڈل صدف کنول نے مداحوں کو میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ “بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے”۔تفصیلات کے مطابق  پاکستانی  مشہور شوبز جوڑی  شہروز سبزواری اور صدف کنول نے ایک ساتھ انٹرویو دیتے ہوئے  میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق بات کی ۔ شو کی میزبان نے سوال  پوچھا کہ  “رشتے کے آغاز میں اس جوڑی نے ایک دوسرے کو کیا تحائف دیے تھے۔اس سوال کے جواب میں شہروز سبزواری کا کہنا تھا کہ” اُن کی جانب سے صدف کودیا گیا پہلا تحفہ ایک برانڈڈ چمڑے کا بیگ تھا”، اس دوران صدف کنول نے بتایا کہ “شہروز اُنہیں ایک گھڑی بھی بطور تحفہ دے چکے ہیں”۔دوسری جانب صدف نے کہا کہ “انہوں نے آج تک شہروز کو کوئی تحفہ نہیں دیا ہے، انہوں نے اپنی بیٹی کے علاوہ شہروز کو کچھ تحفہ نہیں دیا. زیادہ سے زیادہ انہوں نے پرفیوم، گلاسز یا پھر کوئی سپیکر دیے ہوں گے”۔صدف کنول نے  میاں بیوی کے درمیان تحفوں کی لین دین سے متعلق  مشورہ دیتے ہوئے کہا  کہ” اُن کے خیال میں بیوی کو شوہر کو تحفہ نہیں دینا چاہیے، بیوی کو شوہر سے صرف تحفے لینےچاہیے، بیوی شوہر کو پیار دے اور بچے دے اتنا کافی ہے”۔

ارشدشریف تصاویر لیک، پیمرا سے رجوع کرنے کا فیصلہ۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں