honey trap case ka trial 1 maah mein mukamal krane ka hukum

بیوی اور بیٹی سے ڈرتا ہوں، خلیل الرحمان قمر۔۔

خلیل الرحٰمن قمر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی بیوی اور بیٹی سےڈرتے ہیں اور گھر میں صرف ان کی بیوی کی ہی چلتی ہے۔پاکستان کے مشہورمصنف و ڈرامہ ساز خلیل الرحمٰن قمر نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنی نجی زندگی سے متعلق گفتگو کی ہے۔پروگرام میں خلیل الرحمٰن کے ساتھ ان کی اہلیہ اور بیٹی نے بھی شرکت کی پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گھر میں ان کے بجائے ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔انہوں نے بتایا کہ ماضی میں ان پر اہلیہ کافی سختیاں کرتی تھی اور ان کے پاس کسی لڑکی کو گزرنے کی اجازت تک نہ ہوتی تھی مگر اب ایسا نہیں۔وہ ہمیشہ سے جو کچھ بھی کماتے ہیں اہلیہ کے ہاتھ  میں رکھتے ہیں اور ان سے ہی اپنا خرچہ لیتے ہیں پیسے کا حساب کتاب ان کی اہلیہ رکھتی ہیں۔ڈراما ساز کے مطابق اہلیہ کے سامنے ان کی کوئی عزت و اوقات نہیں، گھر میں ان کی اہلیہ کی حکمرانی چلتی ہے۔ڈرامہ ساز کی اہلیہ روبی خلیل نے بتایا کہ ان کے شوہر کی آئیڈیل عورت وہی ہیں اور انہیں دیکھ کر ہی وہ خود مختار اور بولڈ عورت کا کردار تخلیق کرتے ہیں جب کہ وہ لکھنے سے پہلے ان سے مشورہ کرتے ہیں۔خلیل الرحمٰن کی اکلوتی بیٹی نوشاب خلیل نے بتایا کہ کسی بھی خاتون کا کردار لکھنے کے بعد والد انہیں وہ کہانی سناتے ہیں۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے والد لکھتے وقت روتے رہتے ہیں اور ٹشو پیپر ہر وقت اپنے ساتھ رکھتے ہیں۔ڈرامہ ساز نے کہا کہ میں بیوی سے ڈرتا ہوں مگر بیٹی سے اور بھی زیادہ ڈرتا ہوں اور اسے کبھی کسی چیز کے لئے نہ نہیں کرسکتااس کی ہر بات مانتا ہوں۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں