سینیئر ادا کارفردوس جمال گزشتہ کچھ عرصے سے کئی وجوہات کی بنا پر خبروں میں ہیں۔حال ہی میں حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر انکشاف کیا کہ ان کی فیملی واقعی بہت کچھ برداشت کر رہی ہے۔ ان کے والد نے انہیں تکلیف پہنچائی ہے اور ان کی والدہ نے طویل عرصے تک اس تکلیف دہ شادی کو جاری رکھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ یہ اعلان کرنا چاہتے ہیں کہ ان کی والدہ نے شادی کے 40 سال بعد خلع کی درخواست دی ہے اور یہ ان کی زندگی کا سب سے تکلیف دہ فیصلہ ہے۔ اب ان کےوالد ان کے ساتھ نہیں رہ رہے ہیں۔ انہوں نے اس مشکل وقت میں پرائیویسی کا مطالبہ کیا۔فردوس جمال نے اب اپنے بیٹے کے بیان پر کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے اور ان کی بیوی کے درمیان کوئی طلاق نہیں ہو رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ دادا ہیں اور اب وہ کیسے الگ ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے بیٹے کی جانب سے خبریں سچ نہیں ہیں۔۔
بیوی کی طلاق نہیں ہوئی ، فردوس جمال۔۔
Facebook Comments