تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ جیو کی خاتون تجزیہ کار محمل سرفراز نے گزشتہ برس اپنے دوستوں میں ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے تقسیم کیے تھے۔ 92 نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے اینکر پرسن سعدیہ افضال کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ اور محمل طبقہ اشرافیہ سے تعلق رکھتی ہیں، آپ صرف 2 فیصد لوگ ہیں اور آپ کی وجہ سے ہم جیسے ورکر کلاس کے لوگ مارے گئے ہیں۔ارشاد بھٹی نے کہا کہ محمل کے مالٹوں کے باغات ہیں اور انہوں نے گزشتہ برس ڈیڑھ کروڑ روپے کے مالٹے گفٹ کیے ہیں۔ ارشاد بھٹی کے انکشاف پر خاتون تجزیہ کار نے کہا کہ پچھلی بار انہوں نے بھٹی صاحب کو مالٹوں کی پیٹیاں نہیں بھیجی تھیں جس کے باعث انہوں نے مجھے آن ایئر بہت زیادہ ایکسپوز کیا ہے، اس بار بھٹی صاحب کو مالٹے ضرور بھجوادوں گی.
Facebook Comments