Bill of Indictment will be charged Shahid Masood on 10 January

شاہدمسعود پر فردجرم 10 جنوری کو۔۔۔

پی ٹی وی کرپشن کیس میں سابق ایم ڈی ڈاکٹر شاہد مسعود سمیت تمام ملزمان پر دس جنوری کو فرد جرم عائد کی جائے گی۔اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے پی ٹی وی کرپشن کیس کی سماعت کی۔ ڈاکٹر شاہد مسعود کو ہتھکڑیاں لگا کر عدالت میں پیش کیا گیا تاہم شریک ملزمان میں سے کوئی بھی پیش نہ ہوا۔ایف آئی اے کی جانب سے شاہد مسعود اور شریک ملزمان کیخلاف چالان پیش کیا گیا۔ عدالت نے شریک ملزمان کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی اور تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے دس جنوری کی تاریخ مقرر کر دی۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں