(خصوصی رپورٹ)
بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس لوگوں کے روبرو آئے اور ان کے سوالات کے جوابات دیئے۔ اس دوران ایک سوال نے ان سے پوچھا کہ آیا اس عمر میں وہ خوش ہیں؟ اگر ہیں تو ان کی خوشی کی وجوہات کیا ہیں؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے 63سالہ بل گیٹس نے کہا کہ ”میں اس عمر میں اتنا خوش ہوں کہ اتنا 25سال کی عمر میں بھی نہیں تھا۔بل گیٹس کا کہنا تھا کہ ” اگر آپ بھی خوش ہونا چاہتے ہیں تو یہ چار عادات اپنا لیں، جو آپ زندگی میں کرنا چاہتے ہیں وہ کریں، اپنی کمٹمنٹس کے پیچھے چلیں۔ آج میں اس لیے بھی خوش ہوں کہ میں اپنی کمٹمنٹس پوری کر چکا ہوں۔دوسری عادت یہ کہ دوسروں کو دینے کی عادت اپنائیں۔ جو لوگ دوسروں کی مدد کرتے ہیں وہ ہمیشہ خوش رہتے ہیں۔ میری تیسری عادت یہ ہے کہ میں اب اپنے آپ کی بہت فکر کرتا ہوں۔ آپ بھی اپنے جسم کے ساتھ ایسا سلوک کریں جیسے یہ کوئی مقدس مندر ہو۔ ورزش کریں، اچھی خوراک کھائیں، خود کو ڈپریشن اور ذہنی دباﺅ سے بچائیں اور اپنا ہر حوالے سے خیال رکھیں۔چوتھی اور آخری عادت یہ ہے کہ اپنی فیملی کو سب سے پہلے رکھیں۔ جو لوگ اپنی فیملی کے ساتھ مخلص ہوتے ہیں اور اسے سب سے اول رکھتے ہیں وہ زندگی میں سب سے زیادہ خوش ہوتے ہیں۔ آپ کی خوشیاں آپ کی فیملی کے ساتھ جڑی ہوتی ہیں۔ اگر آپ انہیں ناخوش رکھتے ہیں، وقت نہیں دیتے تو پھر آپ کی خوشی یقینا متاثر ہو گی۔