ملک کے مختلف حصوں میں حالیہ سیلاب سے تباہ کاریوں اور سندھ حکومت کی وفاق کیساتھ ملکر سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے پاکستان ٹیلی ویژن کے نمائندے سے مذاق کر دیا ، جس پر حاضرین قہقہہ لگانے پر مجبور ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے کیے گئے اقدامات پر بریفنگ کے بعد سوال جواب سیشن میں جب ہوسٹ کی جانب سے سوال کیلئے مائیک پاکستان ٹیلی ویژن کے نمائندے کے حوالے کیا گیا تو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے نام لیکر پوچھا آپ شیراز ہو؟ جس پر صحافی ہاں میں جواب دیتا ہے پھر بلاول بھٹو ان سے سوال کرتے ہیں کہ کس ادارے سے تعلق ہے آپ کا تو شیراز بتاتے ہیں کہ پی ٹی وی سے ، بلاول مذاقاً سوال کرتے ہیں کہ اچھا آج کل سرکاری نمائندے کو بھی سوال دیا جاتا ہے ؟ جس پر تمام حاضرین قہقہہ لگانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ۔