bilal ghori ke khilaaf fia ka notice muattil

بلال غوری کے خلاف ایف آئی اے کا نوٹس معطل۔۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جنگ کے کالم نگار صحافی بلال غوری کو ایف آئی اے میں طلبی کا کال اپ نوٹس معطل کرتے ہوئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے ڈائریکٹر کو 30 جون کو ذاتی حیثیت میں عدالت طلب کر لیا ہے۔ چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا ہے کہ ڈائریکٹر سائبر کرائم پیش ہو کر بتائیں کہ 3 نومبر کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جا رہا؟ جمعہ کو کیس کی سماعت کے موقع پر بلال غوری کی جانب سے ایمان مزاری اور عثمان وڑائچ ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، ایمان مزاری ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کی جانب سے پیکا ایکٹ کا غلط استعمال کیا جا رہا ہے ، بلال غوری کو کوئی وجہ بتائے بغیر ایف آئی اے میں طلب کیا گیا، اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ عدالت بارہا نشاندہی کر چکی ہے کہ بنیادی حقوق کا خیال رکھا جائے ، نوٹس پڑھ کر معلوم ہوتا ہے کہ ایف آئی اے حکام مسلسل وہی عمل دوہرا رہے ہیں جس سے منع کیا گیا ، ایف آئی اے بار بار عدالتی احکامات کی خلاف ورزی کی مرتکب ہورہی ہے ۔ بعد ازاں عدالت نے مذکورہ احکامات جاری کرتے ہوئے ایف آئی اے نوٹسز کے خلاف تمام مقدمات کو آئندہ سماعت پر یکجا کر کے سماعت کرنے کی ہدایت جاری کی۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں