media complain application ka iftetah

بجلی کے بلوں میں 15 روپے ریڈیولائسنس فیس کی تجویز۔۔

نگران وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے سینٹ قائمہ کمیٹی اطلاعات کو بتایا ہے کہ سرکاری نشریاتی اداروں میں اصلاحات کی کئی تجاویز زیر غور ہیں وفاقی سیکرٹری اطلاعات نے قائمہ کمیٹی کو بتایا کہ سرکاری ریڈیو کے مالی بحران پر قابو پانے کیلئے بجلی بلوں میں ٹی و ی کی طرح ریڈیو فیس شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے، تجویز منظور ہوئی تو بجلی بلوں پر صارفین سے ٹی وی فیس کے ساتھ 15روپے ریڈیو فیس لی جائے گی۔ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس سینیٹر فوزیہ ارشد کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں 53 ڈیلی ویجز ملازمین کی بھرتیوں کے حوالے سے دی گئی سفارشات، سرکاری ٹی وی اور سرکاری ریڈیو میں 9 اگست 2023 سے اب تک کی گئی بھرتیاں سرکاری ریڈیو میں نئی اصلاحات اور بہتری کے حوالے سے تجاویزپر عمل درآمد کا جائزہ لیا گیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں