kuch mazdooro ne romanwi taluqaat keliye raabta kia tha

بجلی کا بل دیکھ کر عمرشریف یادآگئے۔۔

معروف اداکار ومیزبان فیصل قریشی کو کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل میں ہوشروبا اضافہ دیکھ کر لیجنڈری عمر شریف کی یاد آگئی۔فیصل قریشی نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر مرحوم عمر شریف کی ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔انہوں نے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہاں جی، کے الیکٹرک نے کچھ یاد دلایا۔اس ویڈیو میں عمر شریف کو ایک پروگرام کے دوران بجلی مہنگی ہونے پر دلچسپ تبصرہ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے۔عمر شریف کہتے نظر آئے کہ کسی نے مجھے کہا کہ شیر بہت جی دار جانور ہے تو میں نے اسے جواب دیا کہ شیر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ بس شیر کو بجلی کے 4 بل بھیجو اور پھر اس سے پوچھو کے یہ کتنا شیر ہے۔عمرشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کا بل دیکھ کر شیر بھی کے الیکٹرک کے ٹرک کے پیچھے بھاگ رہا ہوگا اور شیر ہوکر بھی بجلی نہ کاٹنے کی درخواست کرتے ہوئے نظر آئے گا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں