اینکر پرسن ثناء بچہ نے وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل کی جانب سے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کو ان کی مالکن قرار دیے جانے پر کہا ہے کہ وہ بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتیں۔ڈاکٹر شہباز گل کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ثنا ء بچہ نے انہیں پاکستان تحریک انصاف کا دفاع قرار دیا تھا جس پر معاون خصوصی نے مریم نواز کو ان کی مالکن قرار دیا۔ شہباز گل کے اس بیان کے حوالے سے نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ثناء بچہ نے کہا کہ وہ شہباز گل کو اتنی زیادہ اہمیت نہیں دیتیں لیکن وہ ان سے کہتی ہیں کہ وہ اپنی اس بات کو ثابت کر دیں کہ مریم نواز شریف میری مالکن ہیں۔ثناء بچہ کے مطابق یہ کہتے نہیں تھکتے کہ مائیں اور بیٹیاں سانجھی ہوتی ہیں لیکن میرے خلاف جو زبان استعمال کی گئی ہے میرے پاس اس کے ردعمل کیلئے بالکل الفاظ نہیں ہیں، کیونکہ میں بھونکتے ہوئے کتوں کو جواب نہیں دیتی۔
