bhola record larki ziyadti case mein ehem pesh raft

بھولا ریکارڈ لڑکی زیادتی کیس میں اہم پیش رفت۔۔

لاہور  کی سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ کیخلاف لڑکی سے زیادتی کے کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے ، ملزم ٹک ٹاکر بھولا ریکارڈ عدالت پیش ہوا اور کیس میں شامل تفتیش ہو گیا۔ایکسپریس نیوز کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج محمد ممتاز کیس نے زیادتی کیس کی سماعت کی۔ تفتیشی افسر نے تفتیشی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ملزم نے موقف اختیار کیا کہ میرے پاس اپنی بے گناہی کے ثبوت موجود ہیں ، مجھے وقت دیا جائے آئندہ تاریخ تک ثبوت پیش کر دوں گا۔ عدالت نے ملزم کی عبوری ضمانت میں 19 مارچ تک توسیع کردی۔۔معروف ٹک ٹاکر نبیل اکرم عرف بھولا ریکارڈ پر غالب مارکیٹ میں زیادتی کا مقدمہ درج ہے۔ شائستہ طالب کی درخواست پر غالب مارکیٹ پولیس نے بھولا ریکارڈ پر مقدمہ درج کروایا

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں