bhatta wasooli karne wale jaali sahafi giraftaar

بھتہ وصولی کرنے والے جعلی صحافی گرفتار۔۔

کراچی کے علاقے کورنگی میں جعلی ویب چینل کے جعلی صحافیوں کو پان سگریٹ کے کیبن سے بھتہ لیتے ہوئے گرفتارکرلیاگیا۔۔ کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی کے قریب کورنگی کازوے پر واقع پان سگریٹ کے کیبن والے جعلی میڈیا نمائندوں سے پریشان تھے۔۔تمام پان سگریٹ کیبن والوں نے صلح مشورہ کے بعد بھتہ لینے آنے والے جعلی صحافیوں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔۔ دوران تفتیش ملزمان نے جعلی ویب چینل اور اخبارات کے پریس کارڈ بنواکر سادہ لوح عوام اور دوکانداروں سے بھتہ وصولی کا انکشاف کیا ہے۔۔ ملزمان کورنگی،لانڈھی سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں جعلی ویب چینلز اور ڈمی اخبارات کے پریس کارڈز بنوا کر بھتہ وصولی کی وارداتیں ایک عرصے سے کررہے تھے۔۔کورنگی انڈسٹریل ایریا تھانے میں  گرفتار ملزمان میں رحمان, سرفراز جمالی, ساجد اور وقاص نامی جعلی میڈیا کے نمائندے شامل ہیں، جن کے قبضے سے ویب چینل اور ڈمی اخبار کے پریس کارڈ بھی برآمد ہوئے ہیں، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔۔

How to write on Imranjunior website
How to write on Imranjunior website
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں