bhatta lene wali jaali khatoon reporter giraftar

بھتہ لینے والی جعلی خاتون رپورٹر گرفتار۔۔

کراچی میں صحافت کی آڑ میں بھتہ وصول کرنے والے ملزمہ رنگے ہاتھوں گرفتار، ملزمہ کا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔۔ ایس ایس پی سٹی شبیر احمد سیٹھار کے مطابق ملزمہ ف کو لاقہ تھانہ گارڈن کی حدود سے بھتہ وصولی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا،ملزمہ کے قبضے سے جعلی میڈیا کارڈ بھی برآمد ہوا ہے۔۔ ایس ایس پی سٹی کا کہنا ہے کہ ملزمان  درویش نامی شہری سے بھتہ وصولی کرنے آئے تھے کہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمہ کو گرفتار کرلیا, ملزمان پہلے بھی درویش نامی شہری سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی بھتہ وصولی کر چکے ہیں, ایس ایس پی سٹی کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان اپنے آپ کو نجی نیوز چینل کے کرائم رپورٹرز ظاہر کررہے تھے، ملزمان عام شہریوں کی خفیہ طریقے سے وڈیوز بناکر پھر انہیں بلیک میل کرتے تھے اور بھتہ وصول کرتے تھے۔ ۔ پولیس کے مطابق  ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔۔ ملزمہ کے مفرور ساتھی کی گرفتار کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں