کراچی میں خواجہ اجمیرنگری تھانے نے صحافت کے نام پر بھتہ خوری کرنے والےتین ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔۔ ملزمان کے قبضے سے سی آئی ڈی نیوز کے پریس کارڈ بھی پولیس کو ملے لیکن سی آئی ڈی نیوزکی انتظامیہ کو تحریری طور پر مطلع کیا ہے کہ ان ملزمان کا ادارے سے کوئی تعلق نہیں ادارے کے نام پر بھتہ خوری کی شکایات مل رہی تھیں، اس لئے ملزمان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے۔۔تفصیلات کے مطابق اجمیر نگری پولیس نے مدعی رضوان کی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے صحافت کے نام پر بھتہ خوری کرنے والے 3 ملزمان کو رنگے ہاتھوں حراست میں لے لیا۔ مدعی رضوان نے بھتہ خوری کرنے والے ملزمان کی پہلے مرحلے میں فون کال ریکارڈ کرلی،مدعی رضوان نے ملزمان کو دوسرے مرحلے میں پیسوں کی بارگنگ کی اور ملزمان کی جانب سے ڈیمانڈ شدہ رقم میں کمی کراتے ہوئے اپنے پاس بلوا لیا۔۔مدعی رضوان نے تیسرے مرحلے میں ملزمان کو دیئے جانے والے نوٹوں کے نمبر اپنے پاس ایڈوانس میں محفوظ کر لئے۔۔مدعی رضوان نے چوتھے مرحلے میں جعلی صحافیوں کو گرفتار کرانے کے لئے تھانہ اجمیر سے رجوع کیا۔۔مدعی رضوان کی مدعیت میں کاروائی کرتے ہوئے 3 جعلی صحافیوں کو بمعہ ادا شدہ نمبروں والی وائس ریکارڈگ سمیت گرفتار کرلیا گیا ہے۔۔پولیس کےمطابق ملزمان خود کو سی آئی ڈی نیوزکے رپورٹر بتاکر بھتہ خوری کررہے تھے تاہم ادارے نے ملزمان سے لاتعلقی ظاہر کی ہے۔مدعی رضوان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔گرفتار شدگان سے مزید معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)