کراچی میں مومن آباد پولیس نے پیر آباد کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی صحافی عمر فاروق عرف بابو کو گرفتارکرکے جعلی ٹی وی چینل کا مائیک اور دیگر سامان برآمد کرلیا ، پولیس کے مطابق ملزم پلاٹ کے نام پر پانچ لاکھ روپے بھتہ طلب کر رہا تھا، متاثرہ افراد فرید، خالد،سرفراز اور اشرف ملزم کی گرفتاری کی خبر سن کر تھانے پہنچ گئے اور اس کے خلاف بیان ریکارڈ کرادیا ہے۔ایس ایس پی ویسٹ شوکت کٹھیان کے مطابق اس کارروائی میں اور بھی جعلی صحافی ملوث ہیں۔۔جن کے خلاف شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں اور جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔۔
Facebook Comments