bhatta khor 4 sahafi giraftaar

بھتہ خور 4 صحافی گرفتار، متعدد وارداتوں کا اعتراف ۔۔

نیوکراچی صنعتی ایریا پولیس نے بروقت کارروائی کر کے فیکٹری مالکان سے بھتہ طلب کرنے والے خاتون سمیت نجی چینل کے 4 ر کارندوں کورنگے ہاتھوں گرفتار کر کے ان کے قبضے سے کارڈز، کیمرااور مائک بر آمد کر لیا ، پولیس کے مطابق مدعی کا کہنا ہے کہ ایک دن قبل یہ لوگ آئے تھے اور ہم سے کہا کہ پورے ملک میں لاک ڈاؤن ہے اور آپ لوگ فیکٹری میں کیا کرر ہے ہیں آپ لوگ جرم کرر ہے ہیں اور اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپکی فیکٹری سیل نہ ہوتو ہمیں پیسے دیںو ورنہ آپکی خبریں نشر کردیں گے، مدعی نے ان سے بلیک میل ہوکر کچھ رقم انھیں اسی وقت د ے دی اور باقی رقم ایک دن بعد دینے کا ٹائم لیا ،بعدازاں مدعیان نے علاقہ پولیس سے رابطہ کر کے اس بلیک میلنگ کی شکایت درج کرادی کی جس پر پولیس نے فوری ا کارروائی کی اور جب یہ رپورٹر بھتے کی رقم لیکر جانے لگے تو انہیں رنگے ہاتھوںگرفتار کرکے مقدمہ نمبر 148/2020 درج کرلیا ۔دریں اثنا چاروں بھتہ خور صحافیوں کی تفتیش اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کو منتقل کردی گئی ہے۔۔ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان نے کئی وارداتوں کا اعتراف کیا ہے اور شہر میں پھیلے اپنے بھتہ خور ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاریاں جلد متوقع ہیں۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں