bhatta khor 4 jaali sahafi police ne dharliye

بھتہ خور 4 جعلی صحافی پولیس نے دھر لئے۔۔

سانگھڑ کے شہر چوٹیاری میں اپنے آ پ کو  صحافی ظاہر کرکے شہریوں اور دوکانداروں  کو بلیک میل  کرکے بھتہ طلب کرنے والا چار افراد پر مشتمل  جعلی صحافیوں ٹھگوں کا ٹولہ کار سمیت گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتار ملزمان میں دو کا تعلق پنجاب وہاڑی کے رہائشی محمد جاوید ولد اللہ وسایا قریشی  جبکہ لاھور کے رہائشی محمد اعظم ولد محمد بخش علوی  اور دو کا تعلق نواب شاہ سے اعجاز احمد ولد محمد امین سیال  اللہ بخش ولد رحمت علی سمیجو تھے۔۔اطلاعات کے مطابق ایس ایچ او چوٹیاری سب انسپیکٹر نبی بخش لاشاری کا کہنا ہے کہ تمام جعلی بھتہ خور صحافیوں پر سرکار کی مدعیت میں چوٹیاری تھانہ پر  مقدمہ نمبر 33 سال 2023 درج کرکے پولیس نے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں