youtube shorts ke daurania mein izafa

بھارت نے پاکستانی یوٹیوب چینلز،ویب بلاک کردیں۔۔

بھارتی حکام نے پاکستانی ڈیجیٹل نیوز پلیٹ فارمز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کرتے ہوئے کم از کم 20 یوٹیوب چینلز اور دو ویب سائٹس کو بلاک کر دیا ہے جن پر بھارت مخالف پروپیگنڈہ پھیلانے کا الزام ہے۔ہندوستانی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستان کی سرپرستی میں چلنے والی ویب سائٹس پر مختلف حساس موضوعات جیسے کشمیر، ہندوستانی فوج، ہندوستان میں اقلیتی برادریوں، رام مندر اور جنرل بپن راوت کے بارے میں جعلی خبریں پھیلانے کا الزام لگایا۔ایک سرکاری بیان کے مطابق، “وزارت نے ہندوستان میں معلومات کی جگہ کو محفوظ بنانے کے لیے کام کیا ہے، اور انفارمیشن ٹیکنالوجی (انٹرمیڈیری گائیڈ لائنز اور ڈیجیٹل میڈیا ایتھکس کوڈ) رولز، 2021 کے قاعدہ 16 کے تحت ہنگامی اختیارات  کا استعمال کیا ہے،” انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی میں ہنگامی صورت حال میں مواد کو بلاک کرنے کی دفعات کے تحت لیا گیا ہے۔حکام نے محکمہ ٹیلی کام سے براہ راست انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے والوں سے یوٹیوب چینلز اور نیوز پورٹلز کو بلاک کرنے کو کہا۔

sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
sentaalis ka pakistan | Javed Chaudhary
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں