bharat muntaqil hone ki peshkash thukradi

بھارت منتقل ہونے کی پیشکش ٹھکرادی، حامد علی خان۔۔

معروف پاکستانی کلاسیکل غزل گائیک حامد علی خان نے خاندان سمیت بھارت منتقل ہونے کی پیشکش ٹھکرانے کا انکشاف کر کے سب کو حیران کر دیا۔حال ہی میں حامد علی خان نے نجی نیوز چینل کے مزاحیہ شو میں بطور مہمان اپنے بیٹے کے ساتھ شرکت کی جہاں انہوں نے کیریئر اور بھارت سے ملنے والی محبت پر خیالات کا اظہار کیا۔کلاسیکل گلوکار نے بتایا کہ ایک بار جب وہ اسد امانت علی کے ساتھ بھارت میں پرفارم کرنے گئے تو تقریب میں وہ دونوں سب سے کم عمر تھے جبکہ وہاں دلیپ کمار اور منوج کمار جیسے شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریب میں سب لوگ خاموش تھے اور سوچ رہے کہ پاکستان نے دو بچوں کو کیوں بھیجا ہے؟ لیکن جب ہم نے کلاسک گانا شروع کیا تو ہر کوئی حیران رہ گیا، یہاں تک کہ منوج کمار جیسے ستارے بھی ہماری پرفارمنس سے لطف اندوز ہوئے۔حامد علی خان نے بتایا کہ سابق بھارتی وزیر اعظم اندرا گاندھی نے ہم دونوں گلوکاروں کو ’رام لکھن‘ کا لقب دیا اور ہماری تعریف کی تھی۔مزاحیہ شو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ اگلے دن اٹل بہاری واجپائی نے ہمیں بلایا اور پرفارمنس کی تعریف کی، ساتھ ہی انہوں نے مجھے بھارت شفٹ ہونے کی پیشکش بھی کی کیونکہ وہ پرفارمنس سے بے حد متاثر تھے۔حامد علی خان کے مطابق اٹل بہاری واجپائی کا کہنا تھا کہ بھارت منتقل ہونے کیلیے آپ لوگ جو کہیں گے میں کروا دوں گا، انہوں نے شرط رکھی تھی کہ آپ کو پاکستانی شہریت چھوڑنی پڑے گی۔جب میں نے اُن سے یہ کہا کہ ہماری فیملی پاکستان میں ہے اور انہیں چھوڑ کر یہاں کیسے آ جائیں تو انہوں نے فیملی سمیت شفٹ ہونے کی پیشکش کی، لیکن میں نے آفر پر معذرت کرتے ہوئے کہا کہ ہم آتے جاتے رہیں گے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں