kuch mazdooro ne romanwi taluqaat keliye raabta kia tha

بھارت کا ٹوٹل بائیکاٹ کیا جائے، فیصل قریشی۔۔

معروف اداکار اور میزبان فیصل قریشی نے کہا کہ بھارت کی خاتون نے ہمارے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بارے میں گستاخانہ بیان دیا ہے جس پر امت مسلمہ کو بھارت کا  بائیکاٹ کرنا چاہیے لیکن سب خاموش کیوں ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی اداکار فیصل قریشی نے اپنے اسٹاگرام پر ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے کہا کہ   ابھی تک ہماری طرف سے کافی خاموشی ہے، مجھے لگتا ہے کہ ہمیں اس پر بات کرنی چاہیے، باقاعدہ بائیکاٹ ہونا چاہیے۔فیصل قریشی نے کہا کہ ’جب مجھے مختلف جگہوں پر عجیب چیزیں اور تصاویر دیکھنے کو ملتی ہیں تو تکلیف ہوتی ہے کیونکہ میرے لیے اور تمام ا متِ مسلمہ کے لیے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ’ میری درخواست ہے کہ آپ اس پر بات کریں، اپنا احتجاج ریکارڈ کروائیں کیونکہ اب پانی سر سے گزر چکا ہے۔‘

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں