پولیس افسران کو رشوت دینے کے نام پر سنگین وارداتوں میں ملوث افراد سے دولاکھ روپے ہتھیانے والے چیف ایڈیٹر کے خلاف پنجگراں پولیس نے مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا ہے۔۔پولیس رپورٹ کے مطابق مظفرآباد میں تھانہ پنجگراں کے ایس ایچ او نے مقدمہ درج کرواتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ 28 جنوری کو شام ساڑھے سات بجے کے قریب میرے فون پر ایک نمبر۔۔۔۔سے کال آئی، جس پر کالر نے اپنا تعارف ملک محمد اشرف اعوان چیف ایڈیٹر ماہانہ پولیس رپورٹ اسلام آباد سے کروایا پاکستان اور آزاد کشمیر میں پولیس کیساتھ ملکر مختلف تقریبات منعقد کروانے کے ساتھ ساتھ پولیس افسران سے گہرے مراسم سے متعلق بھی بتایا اور سنگین مقدمات میں ملوث ملزمان کو ریلیف دینے کی سفارش کی جس پر ملزمان سے کالر کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ ملک محمد اشرف اعوان نے ایس پی اور ایس ایچ اوز سے ریلیف دلوانے کے عوض دولاکھ روپے وصول کئے ہیں جبکہ ایک لاکھ روپے کی مزید ڈیمانڈ کی جارہی ہے جس پر پولیس نے خود کو چیف ایڈیٹر ظاہر کرنیوالے ملک اشرف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو تحویل میں لیکر پوچھ گچھ شروع کردی ہے۔۔
