bhaarti web series ki laagt pakistani filmo se bhi zyada

بھارتی ویب سیریز کی لاگت پاکستانی فلموں سے بھی زیادہ۔۔

معروف فلم و ڈراما ساز مہرین جبار نے پاکستانی اور بھارتی ویب سیریز اور فلموں کے بجٹ میں حیران کن فرق کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے فلموں کا موازنہ نہیں کیا جانا چاہیے۔مہرین جبار نے حال ہی میں ’سم تھنگ ہاٹ‘ کو دیے گئے انٹرویو میں پاکستان سمیت دیگر پڑوسی ممالک میں شوبز انڈسٹری کے حوالے سے کی جانی والی اصلاحات پر بھی بات کی۔انہوں نے بتایا کہ ایران جیسے اسلامی ملک میں بھی فلم سازوں سمیت ڈراما سازوں کو مراعات ملتی ہیں اور حکومت فنڈزفراہم کرتی ہے، اس لیے ان کا معیار بھی ہم سے بہتر ہے۔مہرین جبار نے کہا کہ جنوبی کوریا امیر ملک ہے، اس لیے اس کی ویب سیریز، ڈراموں اور فلموں کے سیٹ اور بجٹ سے مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔اسی معاملے پر بات کرتے ہوئے مہرین جبار نے کہا کہ پاکستانی ڈراموں، ویب سیریز اور فلموں کے سیٹ اس لیے شاندار نہیں لگتے کیوں کہ ہمارا بجٹ کم ہوتا ہے۔ان کے مطابق بھارت بڑا ملک ہے، وہاں کی آبادی ایک ارب سے بھی زائد ہے، وہ دنیا کی بڑی مارکیٹ ہے، اس لیے ان سے بھی مقابلہ نہیں کیا جا سکتا اور بھارت سے موازنہ بنتا ہی نہیں۔مہرین جبار کا کہنا تھا کہ ان کا خیال ہے کہ بھارت میں آج کل ویب سیریز کی ایک قسط کو شوٹ کرنے کا بجٹ 8 سے 10 لاکھ امریکی ڈالرز تک ہوتا ہے، یعنی وہاں ایک قسط 25 سے 30 کروڑ روپے میں شوٹ ہوتا ہے۔فلم ساز کے مطابق جب کہ پاکستان میں ایک قسط کا بجٹ 25 سے 27 لاکھ روپے ہوتا ہے جو کہ بمشکل 6 ہزار ڈالر سے کچھ زائد بنتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب دونوں ممالک کی ایک قسط کے بجٹ میں اتنا بڑا فرق ہوگا تو سیٹ اور اسکرین پر نظر آنے والے مناظر میں بھی فرق ہوگا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں