man chaaha dulha milgya | Meera

بھارتی اسٹار کو میرا نے پہلا شوہر قرار دیدیا۔۔

اداکارہ میرا نے بالی ووڈ سپراسٹار متھن چکرورتی کو اپنا پہلا اور بچپن کا پیار قرار دے دیا۔اسکینڈل کوئین کے نام سے مشہور پاکستانی اداکارہ میرا خبروں میں رہنے کا کوئی موقع نہیں گنواتی، کبھی اپنی گلابی انگلش اور تو کبھی رنگین مزاج بیانات کی وجہ سے میڈیا میں رہتی ہیں جب کہ گزشتہ کئی روز سے وہ مالی مشکلات کا شکوہ کررہی تھیں اور مالی امداد کے لیے انہوں نے آرٹس کونسل لاہور میں درخواست بھی جمع کروائی تھی جو بعد ازاں منظور کرلی گئی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ میرا نے نامور بھارتی اداکار متھن چکرورتی کی پرانی تصویر شیئر کی اور ساتھ انہوں نے لکھا کہ متھن چکرورتی نہ صرف میرا پسندیدہ اداکار ہے بلکہ وہ میرا بچپن کا پیار بھی ہے۔ اداکارہ نے متھن کو اپنا پہلا اور حقیقی شوہر بھی قرار دیا۔اس کے علاوہ میرا نے انسٹاگرام پر متھن کی دیگر یادگار تصاویر بھی پوسٹ کیں اور اُن تصاویر کے کیپشن میں بھی اُنہوں نے بھارتی اداکار کو اپنا پہلا پیار قرار دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں