bhaarti jasoos par banai gayi film ka trailer release

بھارتی جاسوس پر بنائی گئی فلم کا ٹریلر ریلیز۔۔

بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پر مبنی نئی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔ عائشہ عمر نے اپنے انسٹاگرام پرٹریلر شیئر کیا ۔ٹریلر  شیئر کرتے ہوئے عائشہ عمر نے لکھا کہ” یہ بالی ووڈ نہیں ہے جہاں تم انڈین ہر جنگ جیت جاتے ہو۔یہ فلم ہمارے پیارے اداکار رشید ناز کے لیے ایک خراجِ عقیدت ہے۔فلم میں شمون عباسی نے کلبھوشن کا کردار ادا کیا ہےجبکہ عائشہ عمر ایک صحافی کا کردار ادا کرتے  نظر آرہی ہیں۔  فلم کے ہدایتکار تیمور شیرازی اور پروڈیوسر ڈاکٹر عرفان اشرف ہیں۔ جبکہ سکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے، فلم رواں سال 17 جون  کو سنیما گھروں میں ریلیز کی جائے گی۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں