bhaarti channel pakistani dramay or shows dikhaega

بھارتی چینل پاکستانی ڈرامے  اور شوزدکھائے گا۔۔

بھارتی سٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ نے اپنے چینل ’زندگی‘ کو ڈائریکٹ ٹو ہوم (ڈی ٹی ایچ) کے ذریعے ٹی وی سکرین پر دکھانے کے انتظامات مکمل کرلئے۔’زندگی‘ پر ابتدائی طور پر پاکستان کے مشہور ڈراموں’ ’زندگی گلزار ہے“، کتنی گرہیں باقی ہیں، عون زارا اور صدقے تمہارے‘ جیسے ڈراموں کو نشر کیا جائے گا، جس کے بعد مزید معروف پاکستانی ڈراموں اور شوز کو بھی نشر کیا جائے گا۔علاوہ ازیں ممکنہ طور پر بعد ازاں ’زندگی‘ ٹی وی پر پاکستانی فلموں اور ویب سیریز کو بھی دکھایا جائے گا۔خیال رہے کہ ’ڈائریکٹ ٹو ہوم‘ یعنی ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے تحت شائقین کو ڈش اینٹینا نما ایک ڈیجیٹل باکس گھر میں نصب کرنا پڑتا ہے، جو براہ راست متعدد ٹی وی چینلز کے سگنل انٹرنیٹ کی طرح کیچ کرکے ان کی نشریات دکھاتا ہے۔اس ٹیکنالوجی کے تحت ایک ڈی ٹی ایچ باکس ایک ٹی وی کے ساتھ منسلک ہوتاہے اور ایک باکس 500 سے زائد ٹی وی چینلز دکھانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ڈی ٹی ایچ باکس چھوٹے سائز کا ہوتا ہے، جسے گھر میں کہیں بھی آسانی سے نصب کیا جا سکتا ہے، اس سے ٹی وی چینلز کے سگنل کیبل کے مقابلے انتہائی صاف آتے ہیں۔جس کے بعد اب بھارتی گھروں میں پاکستانی ڈرامے بھی آسانی سے دیکھے جا سکیں گے۔ہندوستانی میڈیانے ’زندگی‘ کی چیف کریئیٹو افسر (سی سی او) کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ سٹریمنگ پلیٹ فارم کو ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے ٹی وی چینل کی طرح چلایا جائے گا اور شائقین گھروں میں بیٹھ کر پاکستانی ڈرامے دیکھ سکیں گے۔ بتایا گیا ہے  کہ بھارتی شائقین ’زندگی‘ ٹی وی کو مئی کے اختتامی ہفتے سے ڈی ٹی ایچ ٹیکنالوجی کے ذریعے دیکھ سکیں گے۔

chaar hurf | Imran Junior
chaar hurf | Imran Junior
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں