bhaarti adakara ka pakistani sahafi ke khilaaf karrawai

بھارتی اداکارہ کا پاکستانی صحافی کے خلاف کارروائی کا اعلان۔۔

بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے پاکستانی ہونے کے دعوے دار صحافی عمیر سندھو کی جانب سے لگائے نامناسب الزامات عائد کرنے کے خلاف قانونی کارروائی کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گی چاہے اس کے لیے مجھے پاکستان ہی کیوں نہ جانا پڑے۔بھارتی میڈیا کے مطابق صحافی نے سیلینا جیٹلی کی ذاتی زندگی سے متعلق نامناسب دعوے کیے تھے۔ انہوں نے سیلینا جیٹلی پر الزام عائد کیا تھا کہ سیلینا کے آنجہانی بھارتی اداکار فیروز خان اور ان کے بیٹے فردین خان کے ساتھ تعلقات ہیں۔ اپنے سوشل میڈیا اکاﺅنٹ ٹوئٹر پر اداکارہ نے لکھا کہ چند ماہ قبل خود ساختہ فلمی ناقد اور پاکستانی صحافی عمیر سندھو نے ٹوئٹر پر میرے بارے میں جھوٹے اور بھیانک دعوے کیے تھے انہوں نے مزید لکھا کہ مجھے ہراساں کیے جانے اور جعلی دعووں کے بعد میرا ردعمل پاکستان میں بھی وائرل ہوا اور لاکھوں ٹوئٹر صارفین نے مجھے سپورٹ کیا جس میں پاکستانی شہری بھی شامل ہیں۔انہوں نے لکھا کہ فیروز خان میرے استاد، دوست اور رہنما تھے، ان کی طرف سے دی گئی محبت، احترام اور کریئر کے لیے ہمیشہ شکر گزار رہوں گی۔ میں اپنی آخری سانس تک لڑوں گی چاہے مجھے اس شخص کو سبق سکھانے کے لیے پاکستان ہی کیوں نہ جانا پڑے۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں