تحریر: سید عارف مصطفیٰ
پاک بھارت تنازعات کبھی ختم نہ ہونا اب یقینی ہوگیا ہے کیونکہ اداکارہ میرا سلمان خان سے شادی کرنے کے لئےدستیاب ہوگئی ہیں ۔۔۔ اس میں واحد خوش آئند بات یہ ہے کہ یہ منصوبہ 50 فیصد سے زیادہ کبھی کامیاب نہ ہوگا کیونکہ یہ رومانس محض یکطرفہ ہے اور اس کے لئے صرف میرا جی ہی کی جانب سے ہاں ہے- ویسے بھی سلمان خان اپنی ہم عمر خواتین سے دور بھاگتے ہیں ۔۔۔ انہیں یقینناؐ کسی نے بتادیا ہوگا کہ اس وقت میرا جی دوشیزہ نہیں چار شیزہ ہیں اور بوجہ بوسیدگی ، اب جانی نہیں نانی بنانے لائق ہیں اورجہاں تک شادی کا تعلق ہے تو عدالت کی جانب سے عتیق الرحمان کو ان کا باضابطہ شوہر تسلیم کیئے جانے کے بعد سے یہ ثابت ہوچکا ہے کہ وہ ڈسپوزایبل شادی پہ یقین رکھتی ہیں اور استعمال شدہ ٹشو اور ہوچکے نکاح کے اشو کو یکساں سلوک کا مستحق گردانتی ہیں۔۔
ایک خبر کے مطابق بول کے اینکر سمیع ابراہیم پہ اک خواجہ سرا نے حملہ کردیا ۔۔۔ یہ خبر موصوف کے امیج کے لئے اس سے بڑا سانحہ ہے کہ جب انہیں شادی کی اک تقریب میں بھالو بھرکم فؤاد چوہدری نے برسرعام تھپڑ جڑدیا تھا اور کچھ عرصے کے لئے انکے چہرے کا فریم ٹیڑھا ہوجانے کے سبب انکی مونچھیں اوپر نیچے ہوگئی تھیں مزید ستم ظریفی یہ ہے کہ اب بیچارے سمیع ابراہیم انہی فؤاد چوہدری کے ساتھ دانت نکالے اور لبوں پہ خیرمقدمی مونچھیں پھیلائے کھڑے ہیں اور ہم آواز ہوکر بلکہ شامل باجہ بن کر شب و روز عمران خان کی قصیدہ خوانی میں مشغول ہیں۔۔ یہ بھی ممکن ہے کہ یوں ہوا ہو کہ ملزم خواجہ سرا نےانہیں اور انکی جھولتی سی پونی کو پیچھے سے دیکھا ہو اور پھر انہیں اپنی ٹولی میں شامل کرنے کی غرض سے دیوانہ وار تعاقب کیا ہو مگر بعد میں سامنے سے رونمائی نے ہوش اڑادیئے ہوں اور انکی پانچ بج کے پیتیس منٹ کا وقت بتاتی لمبی لمبی مونچھیںدیکھ کے اس کے جذبات اور خسرانہ احساسات کو زبردست دھچکا لگا ہو جس کا ردعمل ان پہ اس فوری تشدد کی صورت ظاہر ہوا ۔۔۔ ہونے کو تو یہ بھی ہوسکتا ہے ہر معاملے میں ٹانگ اڑانے اور منہ دینے کی عادت کے زیر اثر انہوں نے اتفاقاً خسرے کی تالی کے بیچ منہ دیدیا ہو اور ضرب کاری لگنے کے بعد جھنیپ مٹانے اور اپنی اہمیت جتانے کی خاطر اسے خود پہ حملہ ٹہرادیا ہو ۔۔۔ تاہم ایک معروف اینکر غریدہ فاروقی نے اسے لین دین کا تنازع بتایا ہے مگر لین دین کی نوعیت واضح نہ کرکے معاملہ بیحد مشکوک کردیا ہے
پتا چلا ہے کہ مرحوم عامر لیاقت کی متنازع اہلیہ دانیہ شاہ عدت شروع ہوتے ہی چند ہی دن میں اٹھ گئی ہیں ۔۔۔ ٹک کے بیٹھنا تو انکی عادت ہی نہیں ۔۔۔ پھر بھی یار لوگ اسے ‘جدت’ کا معاملہ ٹہرا رہے ہیں جبکہ کئیوںکے نزدیک یہ احساسات کی حدت کا معاملہ ہے جس میں شدت اس نکتہء اعتراض سے آئی کہ عامرلیاقت کے خلاف دائر کئے گئے خلع کے مقدمے میںانہوں نے دیگر متعدد اعتراضات کے علاوہ خلع طلبی کی وجہ انکی نامردی کو قرار دیا ہے ۔۔۔ ناقدین کا کہنا ہے کہ اس صورت میں کیسی عدت اور کہاںکی عدت ۔۔۔ کیونکہ اس کی خاص حلت پاؤں بھاری ہونے کی جانچ ہے اور یہ سراسرطبی و ٹیکنیکل معاملہ ہوا کرتا ہے۔۔۔ ویسے اس بابت زیادہ معتبر رائے تو چند اور ‘متاثرین’ کی ہی ہوسکتی ہے مگر پھر بھی گھر کی اس گواہی کو ہرگز نظرانداز نہیںکیا جاسکتا ۔۔۔۔ممکن ہے کہ اس سے قبل بھی ایسی کوئی گواہی منہ سے نکل کر کوٹھوں چڑھ گئی ہو جس نے مرحوم کو کچھ خاص فوٹوئیں کھنچوانے اور آتشین بیانات دینے کے ذریعے ثبوت مردانگی دینے کے لئے آمادہ و مشتعل کردیا ہوبہرحال اس سلسلے میں دوٹوک رائے تو مولوی مرزا ماہر بیگ ماہر ہی دے سکتے ہیں لیکن شاید وہ آجکل اسی طرح کے کسی کیس میں خود زیرعلاج ہیں۔
اگر پڑھنے والوں کو ہمارے یہ تبصرے پسند آئے ہوں تو بتائیے۔ ایسی صورت میں تبصروں کی یہ سوغات وقتاؐ فوقتاؐ بھیجی جاتی رہے گی۔۔(سید عارف مصطفی)۔۔