شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ اور اینکر پرسن نور بخاری نے دُعا زہرہ کے لیے جاری کردہ پیغام میں کہا ہے کہ بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں کہا کہ الحمداللّہ! دُعا زہرہ بالکل ٹھیک ہے لیکن کاش آپ سمجھ سکتی ہیں کہ آپ کی وجہ سے آپ کے والدین اور پورا پاکستان کتنی اذیت سے گزرا۔سابقہ اداکارہ نے کہا کہ ہم سب بھی بیٹیوں والے ہیں اور ہم نے آپ کے لیے بہت دُعائیں کی۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بچوں کو سمجھنا چاہیے، بھاگ کر شادی کرنے میں کوئی عزت نہیں۔نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ مجھے والدین کے لیے بہت افسوس ہے۔
![chaar hurf | Imran Junior](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2020/03/how-to-write.jpg)
Facebook Comments