گلوکارہ آئمہ بیگ کی طرف سے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ کے ذریعے منگیتر شہباز شگری کے ساتھ تعلق ختم کرنے کی خبر دی گئی مگر اس کے بعد خود آئمہ بیگ ہی شہباز شگری کے ساتھ بے وفائی کرنے کے الزام کی زد میں آ گئیں اور اب اس کہانی میں ایک اور لڑکی عائشہ لینیا اخترنامی ایک لڑکی کا نام بھی آ گیا ہے اور انٹرنیٹ صارفین پوچھ رہے ہیں کہ اب یہ عائشہ اختر کون ہے؟نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق عائشہ اخترپاکستانی نژاد امریکی ماڈل اور اداکارہ ہیں اور شہباز شگری کی سابق اہلیہ ہیں۔ شہبا ز شگری اور عائشہ اختر 5سال تک تعلق میں رہے اور پھر 2014ءمیں شادی کر لی مگر 2018ءمیں ان کی طلاق ہو گئی تھی۔ اس کے بعد عائشہ اختر نے ایک بزنس مین کے ساتھ شادی کر لی تھی۔ اب آئمہ بیگ اور شگری کے تنازعے میں عائشہ اختر کا نام ایک بار پھر سامنے آ گیا ہے۔لوگ آئمہ بیگ کی خاطر عائشہ اختر کو چھوڑنے کی وجہ سے شہباز شگری کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں تاہم کئی لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ دراصل عائشہ اختر نے اپنے موجودہ بزنس مین شوہر کی خاطر شگری کو چھوڑا تھا۔ رپورٹ کے مطابق آئمہ بیگ کی طرف سے انسٹاگرام کے ذریعے اپنی منگنی ختم ہونے کے اعلان کے بعد ایک برطانوی ماڈل طیلولہ مائر نے آئمہ بیگ پر بے وفائی کا الزام عائد کر دیا اور پاکستانی نژاد برطانوی فلم میکر قیس احمد کے ساتھ آئمہ بیگ کی چیٹنگ کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیئے۔قیس احمد اس برطانوی ماڈل کا سابق بوائے فرینڈ تھا، جس نے اسے چھوڑ کر مبینہ طور پر آئمہ بیگ کے ساتھ تعلق قائم کر لیا، جس کے سبب آئمہ بیگ نے شہباز شگری کے ساتھ منگنی ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔ قیس احمد بھی بظاہر آئمہ بیگ کو دھوکہ دے رہا تھا کیونکہ طیلولہ کی طرف سے آئمہ اور قیس کی چیٹنگ اور کال ہسٹری کے سکرین شاٹس شیئر کیے جانے کے بعد خود قیس احمد نے بھی آئمہ کے میسجز کے سکرین شاٹس سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیئے ہیں۔ دریں اثنا برطانوی ماڈل کی جانب سے بے وفائی کے الزامات پر گلوکارہ آئمہ بیگ کا مؤقف بھی آگیا،انسٹااگرام پر گلوکارہ نے شکوہ کیا کہ لوگوں نے پورا سچ جانے بغیر ہی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا، وہ اس معاملے پر زیادہ بات نہیں کریں گی اگر معاملہ زیادہ بڑھا تو مزید بیہودہ چیزیں سامنے آئیں گی جو الزام لگانے والوں کے بارے میں ہی ہوں گی. ان لوگوں کو سب پتا ہے کہ اصل میں کیا ہوا ہے اور کیوں ہوا ہے.کچھ ‘ایکسٹرا’ لوگ سوشل میڈیا پر فالورز اور پیسوں کیلئے الزامات لگا رہے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ فنکار لوگ اپنی ہنستی مسکراتی تصویریں لگاتے ہیں لیکن پیچھے کی حقیقت سے صرف وہی واقف ہوتے ہیں، وہ اس وقت صدمے کی کیفیت سے دوچار ہیں۔۔آئمہ بیگ کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے ایک بات سیکھی ہے کہ ایسا شخص جو آپ سے عمر میں بہت زیادہ بڑا ہو، اس کو ڈیٹ کبھی نہ کرو کیونکہ آپ کو پتا نہیں ہوتا کہ اس کے ذہن میں کیا چل رہا ہوتا ہے۔۔گلوکارہ نے کہا کہ وہ تمام لوگ جو اس بات سے پریشان ہیں کہ اصل میں ہوا کیا ہے، وہ تھوڑا انتظار کریں، ایک، دو دن میں ساری صورت حال واضح ہو جائے گی۔۔
![bewafai ya aima baig ki mangani kyu tooti](https://imranjunior.com/wp-content/uploads/2021/03/aima-baig-700x320.jpg)
بے وفائی یا؟؟ آئمہ بیگ کی منگنی کیوں ٹوٹی؟؟
Facebook Comments