بیورو چیف آپ ٹی وی نیوز حیدرآباد ساجد حسین آرائیں پر شرپسند عناصر کا حملہ شدید زخمی ہوگئے پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے چار ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر کی تلاش شروع کردی یے واقعہ تھانہ مارکیٹ کی حدود میں پارکنگ ایریا میں گاڑی کھڑی کرنے پر پیش آیا صحافی ساجد آرئیں فیملی کے ہمراہ ٹاورمارکیٹ خریداری کے لئے پہنچے تو وہاں ایک دکان کے سامنے کھڑی گاڑی روانہ ہونے کے بعد اپنے گاڑی لگائی تو دکان پر موجود ایک شخص نے آتے ہی گاڑی کو لاتیں مکے مارنا شروع کردی اور ساجد آرائیں کے والد کو مغلظات بکیں جس پر پولیس طلب کی گئی پولیس نے پہنچ کر ملزم کر گرفتار کیا تھا مشتعل ہجوم نے پولیس اور بیورو چیف پر دھاوا بول دیا ڈنڈے اور لوہے کی راڈ لگنے سے ساجد حسین آرائیں زخمی ہوئے جنہیں پولیس نے وہاں سے نکال کر تھانے منتقل کیا واقعے کی اطلاع ملتے ہی صحافیوں کی بڑی تعداد تھانہ مارکیٹ پہنچی جہاں سے میڈیکل سرٹیفکیٹ لیا اور مقدمہ درج کرایا گیا میڈیکل رپورٹ کے مطابق بیورو چیف کو بازو، چہرے ، ہاتھ اور کمر میں چوٹیں آئی ہیں ساجد حسین آرائیں پر حملے کے مرکزی ملزمان فرار ہیں واقعے کیخلاف تحریک انصاف, پیپلزپارٹی, جماعت اسلامی , ایم کیو ایم شیعہ علماء کائونسل سنی تحریک سمیت مختلف سیاسی وسماجی تنظیمیں نے شدید مذمت کی اور ہمیشہ حق سچ کی آواز بلند کرنے پر ساجد حسین کی خدمات کو سراہا بیورو چیف ساجد حسین آرائیں پر حملے اور مرکزی ملزمان کی عدم گرفتاری کیخلاف سندھ بھر میں صحافی برادری سراپا احتجاح بن گئی حیدرآباد, نوابشاہ, میرپورخاص, بدین, سانگھڑ, عمر کوٹ میں احتجاجی مظاہرے کیے اور مرکزی ملزمان کی گرفتاری اور ساجد آرائیں کو تحفظ دینے کا مطالبہ کیا۔۔
بیوروچیف آپ نیوز پر حملے کے ملزمان گرفتار۔۔
Facebook Comments