aese log jahan honge gand phelaenge

بیٹی کو شوبز میں کام سے منع کردیا ہے، نادیہ خان۔۔

معروف اداکار و میزبان نادیہ خان نے کہا ہے کہ انہوں نے اپنی بیٹی علیزے خان کو صرف اور صرف شوبز میں کام کرنے سے منع کر رکھا ہے، باقی انہوں نے انہیں ہر فیلڈ میں کام کرنے کی اجازت دے رکھی ہے۔نادیہ خان دو جوان بچوں کی ماں ہیں، ان کی بڑی صاحبزادی کا نام علیزے جبکہ بیٹے کا نام اذان ہے۔اداکارہ کی بیٹی 20 سال سے زائد العمر ہے جبکہ بیٹا 14 سال کا ہے۔انہوں نے جنوری 2021 میں تیسری شادی فیصل راﺅ سے کی تھی اور ان کے دونوں بچے پہلے شوہر سے ہیں۔اداکارہ و میزبان کی پہلی دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوئی تھیں جبکہ ان کے تیسرے شوہر کی بھی پہلی شادی طلاق پر ختم ہوئی تھی۔نادیہ خان ماضی میں بھی متعدد بار اپنے بچوں کے مستقبل کے بارے میں بات کرتی آئی ہیں اور حال ہی میں انہوں نے پہلی بار اپنی صاحبزادی علیزے کے ہمراہ ندا یاسر کے مارننگ شو میں شرکت کی۔’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں فریدہ شبیر نے بھی اپنی بیٹی اداکارہ یشمیرا کے ہمراہ جبکہ اداکارہ فائزہ خان نے بھی اپنی والدہ کے ہمراہ شرکت کی۔پروگرام میں تینوں ماﺅں اور ان کی بیٹیوں نے اپنے مستقبل اور اب تک کی زندگی کے بارے میں کھل کر باتیں کیں۔نادیہ خان کی بیٹی علیزے خان نے بتایا کہ وہ کینیڈا میں بزنس کی تعلیم حاصل کر رہی ہیں اور انہوں نے اپنی مرضی سے بزنس کا شعبہ منتخب کیا۔اسی دوران نادیہ خان نے انکشاف کیا کہ انہیں تو بیٹی کی جانب سے کینیڈا کی یونیورسٹی میں اپلائی کرنے کا بھی علم نہیں تھا۔پروگرام کے دوران علیزے خان نے اپنی شادی سے متعلق بھی بات کی اور بتایا کہ انہیں خود سے زائد العمر لڑکے پسند ہیں کیوں کہ وہ زیادہ سمجھدار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے لڑکے سے شادی کرنا پسند کریں گی جس میں شادی سے قبل ہی والد بننے کے گر ہوں، یعنی وہ اپنے والدین، بہن اور بھائیوں سمیت دیگر رشتہ داروں کی بھی عزت کرتے ہوں۔اسی دوران نادیہ خان نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل وہ امریکہ گئیں تو ان کی ایک سہیلی نے انہیں ابھی سے ہی بیٹی کی شادی کرنے کا کہا اور اتنی باتیں کیں کہ انہوں نے بھی بیٹی کی شادی کرنے کا سوچا۔اداکارہ کے مطابق انہوں نے سہیلی کی باتیں سن کر امریکہ میں ہی مقیم ایک ہارٹ سرجن لڑکے کو پسند کیا اور سوچا کہ ان سے بیٹی کا رشتہ طے کرتے ہیں، لیکن پھر شوہر فیصل راﺅ سے مشورے کے بعد ان کا خیال بدل گیا۔انہوں نے انکشاف کیا کہ ان کے پاس بیٹی کے رشتے کے لیے پاکستانی نژاد امریکی کاروباری افراد کے رشتے بھی آچکے ہیں لیکن انہوں نے سب کو منع کردیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں