berozgaar bemaar sahafio keliye wafaqi grand mein izafa

بیروزگار،بیمارصحافیوں کیلئے وفاقی گرانٹ میں اضافہ زیرغور۔۔

پریس انفارمیشن ڈپارٹمنٹ (پی آئی ڈی)کی ڈائریکٹر جنرل ارم تنویر نے کہا ہے کہ بیروزگار اور بیمار صحافیوں کے حوالے سے ہم خصوصی اقدامات کررہے ہیں اور حوالے سے وفاق کی گرانٹ میں اضافہ بھی زیر غور ہے ،یہ بات انھوں نے  کراچی پریس کلب کا دورہ اور نومنتخب عہدیداروں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد،نائب صدر مشتاق سہیل ،جوائنٹ سیکرٹری اسلم خان ،گورننگ باڈی کے ارکان شمس کیریو، فاروق سمیع ،ذوالفقار واہوچو ،ذوالفقار راجپر اور رمیز وہرہ نے نے کلب آمد پر ڈی جی پی آئی ڈی کا استقبال کیا ۔ارم تنویر نے نومنتخب عہدیداروں کو بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ نئی منتخب باڈی کراچی پریس کلب کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے اسے مزید بلندیوں کی طرف لے کر جائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب بھی جلد کراچی پریس کلب کا دورہ کریں گی ۔ وفاقی حکومت صحافیوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہے اور ان کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔کراچی پریس کلب کے صدر سعید سربازی اور سیکرٹری شعیب احمد نے ارم تنویر کو کراچی پریس کلب میں خوش آمد ید کہتے ہوئے کہا کہ کراچی پریس کلب اپنی تابندہ روایات کو جاری رکھتے ہوئے صحافیوں کے مسائل کے حل کے لیے کام کرتا رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ وفاقی حکومت کراچی پریس کلب کے ساتھ اپنا تعاون جاری رکھے گی ۔

ابصارعالم حملہ کیس، ملزمان پر فردجرم عائد نہ ہوسکی۔۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں