social media par corona ke khilaaf jhooti khabron par karrawai ka aelaan

بے نظیر مزدورکارڈ میں میڈیا ورکرز کو شامل کرنے کا فیصلہ۔۔

سندھ کے  وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پراونشل جرنلسٹ پروٹیکشن بل پر کام ہو چکا ہے، جلد سندھ اسمبلی میں منظور کرائیں گے، صحافی فرنٹ لائن ورکرز ہیں، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر میڈیا ورکرز کوویڈ ویکسین میں ترجیح دے رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں پی ایف یو جے اور کے یو جے کی جانب سے منعقدہ آزادی صحافت اور میڈیا کو درپیش مسائل اور ان کا حل کے موضوع پر سیمینار سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ اطلاعات سندھ نے اشتہاری ایجنسیوں کو 15 فیصد جبکہ میڈیا ہاؤسز کو 85فیصد ادائیگیاں کی ہیں۔ ہماری کوشش تھی کہ یہ ادائیگیاں میڈیا ورکرز کے سیلری اکاؤنٹس میں ایڈوانس میں جاری کی جائیں لیکن قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے اس پر عمل نہیں ہو سکا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ پی ایف یو جے کی 70 سالہ جدوجہد پر مبنی کتاب کی کاپیاں سندھ کی تمام پبلک لائبریریوں کے لئے خریدی جائیں گی۔ انہوں نے کہاکہ بے نظیر مزدور کارڈ میں میڈیا ورکرز کو بھی شامل کیا جائے گا۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ سندھ میں پرانے اخبارات کا ریکارڈ رکھنے کے لئے نیوز میوزیم قائم کر رہے ہیں۔

social media marketing
social media marketing
Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں