پی ٹی وی نے اپنے پانچ ورکرز کے خلاف کارروائی شروع کردی۔۔جن پر الزام ہے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کی دورہ چین کے دوران بیجنگ میں سینٹرل پارٹی اسکول کی تقریب سے خطاب کے دوران بیجنگ کی جگہ بیگنگ لکھ دیا، جس کے معانی بھیک مانگنے کے ہیں۔۔۔اطلاعات کے مطابق دو ورکرز کو تو فوری طور پر کام سے روک دیاگیا۔۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان پانچ روزہ سرکاری دورے پر چین میں موجود ہیں جہاں انہوں نے چینی حکام سے ملاقاتیں کیں اور معاہدے بھی طے پائے،۔۔بیجنگ کی جگہ بیگنگ لکھی اس لائیو تقریر کو ملک کے تمام چینلز نے نشر کیا ۔۔اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ اس طرح کی حرکت کے پیچھے مقصد کیا تھا؟
Facebook Comments