بہروزسبزواری گالی دیتے رہتے ہیں، پوڈکاسٹر۔۔

معروف پوڈکاسٹر عدنان فیصل نے انکشاف کیا ہے کہ ایک معروف اور بڑے پاکستانی اسٹار نے ان سے پوڈکاسٹ میں شرکت کے لیے 60 لاکھ روپے معاوضہ طلب کیا۔عدنان فیصل نے حال ہی میں احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ انہوں نے معروف عالمی فیشن میگزین ’ایف ایچ ایم‘ سے پاکستانی فرنچائز کے حقوق حاصل کیے، جس کے بعد انہوں نے وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات سے ڈکلیئریشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا، وہ تنہا اس کے مالک ہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے خواہش ظاہر کی کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ بہروز سبزواری کے ساتھ دوبارہ پوڈکاسٹ کرکے اپنے معاملات کلیئر کریں گے، کیوں کہ ان کے ساتھ پوڈکاسٹ کے بعد بہروز سبزواری ان پر برہم ہے، انہیں گالیاں بھی دیتے رہتے ہیں۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خود ان سے پوڈکاسٹ کے لیے رابطہ کیا، انہوں نے ان کی ٹیم سے رابطہ نہیں کیا تھا۔انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ انہیں بلاول بھٹو کی جانب سے پوڈکاسٹ سے قبل کوئی ہدایات یا شرط نہیں بتائی گئی تھیں لیکن انہوں نے خود مرضی سے ان سے سخت سوالات نہیں کیے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کسی کا نام لیے بغیر بتایا کہ ایک معروف پاکستانی اسٹار نے ان سے ڈیڑھ گھنٹے کے پوڈکاسٹ کے لیے ان سے 60 لاکھ روپے مانگے۔انہوں نے کہا کہ وہ پہلے ہی ہانیہ عامر کا نام لے کر پھنس چکے ہیں، اب وہ اسٹار کا نام نہیں لیں گے لیکن ایک معروف اسٹار نے ان سے 60 لاکھ روپے مانگے۔عدنان فیصل نے دعویٰ کیا کہ وہی اسٹار احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں مفت میں شرکت کر چکے ہیں لیکن انہوں نے ان سے 60 لاکھ روپے طلب کیے۔ انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ انہوں نے 500 پوڈکاسٹس کیے ہیں لیکن انہوں نے کبھی کسی کو کوئی معاوضہ نہیں دیا۔

Facebook Comments

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں