کراچی کے علاقے کلفٹن پر پولیس کے چھاپے کے دوران اداکارہ ”میرا“ کی موجودگی کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گرفتارمعروف اداکارعلی سلیم عرف بیگم نوازش علی کو عدالت میں پیش کردیاگیا،اس موقع پر صحافیوں نے علی سلیم سے سوال کیا کہ اداکارہ ”میرا“بھی ان کے ساتھ تھیں تو علی سلیم نے کہا کہ اثبات میں سرہلایا۔صحافیوں نے سوال کیا کہ پھر انہیں کیوں چھوڑ دیا گیااس پر اداکار نے جواب دیا کہ معلوم نہیںعلی سلیم نے لاعلمی کے انداز میں سرہلایا۔ذرائع کے مطابق اداکارہ ”میرا“سمیت 3 لڑکیوں کو دباؤ پر چھوڑ دیا گیا ،علی سلیم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئےاداکارہ ”میرا“ نے کہا کہ ہم ریسٹ ہاﺅس میں فلم کی شوٹنگ کر رہے تھے ،سول کپڑوں میں کچھ لوگ آئے اورشناختی کارڈ چیک کرنے کیلئے علی سلیم کے کمرے میں گئے ،ان کا کہناتھا کہ گیسٹ ہاؤس میں کوئی پارٹی نہیں ہو رہی تھی ،علی تو برابر والے والے کمرے میں آرام کر رہا تھا۔پولیس کا کہناہے کہ گیسٹ ہاؤس میں کوئی خاتون نہیں تھی ،ان کے کمرے سے شراب کی دو بوتلیں برآمد ہوئیں اورعلی سلیم کا الکوحل ٹیسٹ پازٹیو نکلا ہے۔علی سلیم عرف بیگم نوازش اور ساتھی ملزم عتیق الرحمان کو عدالت میں پیش کیاگیا جہاں عدالت نے دونوں ملزمان کو دس،دس ہزار روپے کے مچلکوں کے عوض رہاکرنے کا حکم دے دیا۔۔
بیگم نوازش کی گرفتاری اور رہائی۔۔
Facebook Comments